British TikToker Jiah Khan wishes to become fourth wife of Imran Khanتصویر سوشل میڈیا

لندن(اے یو ایس )لندن میں مقیم ٹک ٹاکر جیا خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی تڑوا کر ان سے چوتھی شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔گزشتہ دنوں پی ٹی آئی سے ناطہ توڑنے والے گلوکار ابرار الحق کا کنسرٹ ہوا جس میں ٹک ٹاکر جیا خان نے بھی شرکت کی۔

کنسرٹ کے بعد انہوں نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سے اظہار محبت کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ٹک ٹاکر نے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کی چوتھی بیوی بننے کے لئے تیار ہیں اور اپنے ساتھ پاو¿نڈز لے کر پاکستان آئیں گی جو یہاں بانٹ دیں گی۔

عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کے سوال پر ٹک ٹاکر جیا خان نے کہا کہ میں عمران خان کی شادی توڑنا چاہتی ہوں کیونکہ ان کی زندگی میں پہلے ہی بہت مشکلیں ہیں اور اب انہیں کچھ تفریح کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *