بھوپال: (اے یوایس) مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے کھل گھاٹ میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ تقریباً 40 مسافروں سے بھری ایک بس نرمدا ندی میں گر گئی ہے۔ معلومات کے مطابق اندور سے مہاراشٹر کی طرف جا رہی مسافر بس کھل گھاٹ سنجے سیتو پل پر توازن بگڑنے کی وجہ سے 25 فٹ نیچے دریا میں گر گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں کئی زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ایمبولینس کی مدد سے دھمنود کے سرکاری اسپتال بھیجا گیا ہے۔ دھمنود پولیس اور خلٹاکہ پولیس نے موقع پر مورچہ سنبھال رکھا ہے، غوطہ خور ریسکیو میں مصروف ہیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی راحت کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔
وزیر داخلہ نروتم مشرا نے خل گھاٹ واقعہ پر کہا کہ بس میں 40 لوگ سوار تھے۔ 12 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤمیں لگی ہوئی ہے۔ بس اندور سے پونے جا رہی تھی۔ حادثہ آگرہ ممبئی ہائی وے پر پیش آیا۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو فون کر کے اس حادثے کے بارے میں جانکاری دی۔ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے تمام مہلوکین کی لاشوں کو احترام کے ساتھ مہاراشٹرا بھیجا جائے گا۔ وزیر داخلہ نروتم مشرا نے خل گھاٹ واقعہ پر کہا کہ بس میں 40 لوگ سوار تھے۔ حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچا¶ میں لگی ہوئی ہے۔ بس اندور سے پونے جا رہی تھی۔
حادثہ آگرہ ممبئی ہائی وے پر پیش آیا۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے صبح کھرگون-دھر کے درمیان واقع کھل گھاٹ میں بس حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کو جلد پہنچنے کی ہدایت دی ۔ بس کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ مسافروں کو بچانے کا کام جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ موقع پر موجود ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایس ڈی آر ایف بھیجنے کی ہدایات دی ہیں، اس کے علاوہ ضروری وسائل کو جائے حادثہ پر بھیجنے اور زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ وزیر اعلی کھرگون، اندور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ وہیں سابق ریاستی وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے دھار ضلع کے کھل گھاٹ میں ہوئے حادثے پر غم کا اظہار کیا۔ حکومت اور انتظامیہ سے جنگی بنیادوں پر ریسکیو کام کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جلد عوام کو ریلیف فراہم کی جائے۔
