Clashes erupt between Turkmen, Islamic Emirate forcesتصویر سوشل میڈیا

کابل:جوزجان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت نے تصدیق کی ہے کہ امارت اسلامیہ اور ترکمان سرحدی فورسز کے درمیان صوبہ جوزجان کے ضلع خماب میں جھڑپیں ہوئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ امارت اسلامیہ کی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔جوزجان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ہلال بلخی نے کہا کہ ترکمان سرحدی محافظوں نے تین دن قبل ا ماراتی فورسزپر جو ترکمانی دستوں کے ہاتھوں ہلاک ایک شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے گئی تھی،فائرنگ کر دی ۔

جوزجان میں اطلاعات و ثقافت کے سربراہ کے مطابق امارت اسلامیہ کے دستوں نے ترکمان سرحدی فورسز کے حملے کے جواب میں فائرنگ کی جس نے دونوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی شکل اختیار کر لی ۔ہلال بلخی مزید کہتے ہیں کہ اس لڑائی میں امارت اسلامیہ کی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔سراکری ذرئع کے مطابق ترکمانی فوجیون نے ایک دیگر شہری کو بھی مارا پیٹا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *