کابل: امارت اسلامیہ کی حکومت میں نگراں وزارت تعلیم سید حبیب اللہ آغا کے مطابق درجہ ششم سے اوپر کی جماعتوں کے لڑکیوں کے ا اسکول کھولنے کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں ۔
انہوں نے یہ بات اپنے دورہ پنج شیر کے دوران کہی۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ملک میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کا حتمی فیصلہ علما ئے دین کریں گے۔اپنے دورہ پنج شیر کے دوران آغا نے مزید کہا کہ مبنی بر شرعی قانون اور قومی و مذہبی رہنماؤں کے تعاون سے جب حالات سازگار ہوں گے تو اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
پنج شیر کے گورنر محمد محسن ہاشم کے مطابق سید حبیب اللہ آغا پنج شیر میں ایک جہادی مدرسہ، جس میں پنج شیر کے ایک ہزار طلبا کی گنجائش ہوگی ، کھولنے کے لیے صوبہ پنج شیر آئے ہیں۔ ۔ آغا نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کے قائد کے فرمان پر تمام صوبوں میں جہادی مدرسے قائم کیے گئے ہیں ۔ایک مذہبی رہنما عبداللہ سعدید نے کہا کہ امارت اسلامیہ نے ان کے لیے جنہیں اسکول اور یونیورسٹی پسند نہیں ہے، مدرسہ متبادل رکھا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا