نئی دہلی،(اے یوایس ) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو محکمہ محنت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں مزدوروں کے لیے مکانات اور ہوسٹل (پناہ گاہوں) کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی۔ ٹویٹس کی ایک سیریز میں، وزیر اعلی کے دفتر نے کہا، وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج محکمہ محنت کے ساتھ ایک اہم جائزہ میٹنگ کی۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ کو حکم دیا کہ وہ دہلی میں رجسٹرڈ تمام 13 لاکھ کارکنوں کو سرکاری سہولیات اور اسکیمیں فراہم کرنے کے لیے کام کرے۔
دفتر میں میٹنگ میں ان نکات پر فیصلے کیے گئے – تمام کارکنوں کو بسوں میں مفت سفر کے لیے سالانہ ڈی ٹی سی (دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن) پاس دئیے جائیں۔ مزدوروں کے رہنے کے لیے مکانات اور ہاسٹل کا انتظام کیا جائے۔ تمام کارکنوں کے بچوں کے لیے مفت ‘کوچنگ’ کا انتظام ہونا چاہیے۔ تمام کارکنوں کو ‘ٹول کٹس’ دی جائیں گی اور ان کے لیے بڑے پیمانے پر ‘اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام’ چلائے جائیں گے۔ تمام کارکنوں کو ای ایس آئی (ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن) اور گروپ انشورنس دیا جائے گا۔
تصویر سوشل میڈیا