Denmark summon Iran envoys over executionsتصویر سوشل میڈیا

کوپن ہیگن:ڈنمارک نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے مظاہرین کو پھانسی دینے پر تہران سے سخت احتجاج کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈنمارک نے مظاہرین کی پھانسیوں کے پس منظر میں ایرانی سفیر کو ہفتے کے روز وزارت خارجہ کے دفترمیں طلب کرکے احتجاج کیا۔یہ پیش رفت ایران میں حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہونے کے تقریباً تین ماہ بعد سامنے آئی ہے جو نوجوان خاتون مہسا امینی کی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد مبینہ تشدد سے ہلاکت کے بعد شروع ہوئے تھے۔

احتجاج میں حصہ لینے والے ہزاروں افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان میں سے سیکڑوں پر مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔دو روز قبل ایرانی انقلاب عدالت کے حکم پر احتجاج میں حصہ لینے والے دو نوجوان کارکنوں کو پھانسی دے دی گئی تھی۔ ان کارکنوں پر ’فساد فی الارض‘ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *