Donald Trump Barred From Posting Evidence In Hush Money Case To Social Mediaتصویر سوشل میڈیا

نیویارک(اے یو ایس ) نیو یارک کی ریاستی عدالت کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق فحش اداکارہ کو خاموشی سے ادائیگی کے مقدمے کے حوالے سے ایک حکم نامہ جاری کردیا جس میں سابق صدر پر اس کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔این بی سی نیوز کے مطابق جج جوآن مرچنٹ نے مین ہٹن پراسیکیوٹرز کے ساتھ مل کر ایک حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی دفاعی ٹیم کو فراہم کردہ مواد اور معلومات صرف اس معاملے میں دفاع کی تیاری کے مقاصد کے لیے ہیں۔

ٹرمپ کو 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ایک مبینہ معاملہ کو چھپانے کے لیے پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز کو ادائیگی کرنے میں ان کے مبینہ کردار پر جھوٹے کاروباری ریکارڈوں کے 34 سنگین الزامات کا سامنا ہے۔این بی سی نیوز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پابندی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیم کو دیے گئے ثبوت کے حوالے سے دھیان رکھا جائے کہ عدالت کی منظوری حاصل کیے بغیر مواد کو سوشل میڈیا پر کاپی، شائع یا ظاہر نہ کیا جائے۔

فیصلے کے مطابق ٹرمپ کچھ حساس معلومات صرف اپنے وکیل کی موجودگی میں دیکھ سکتے ہیں اور محدود اشاعتی مواد کو کاپی کرنے، فوٹو کاپی کرنے، نقل کرنے یا آزادانہ طور پر رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں ہے۔استغاثہ نے جج مرچن سے کہا تھا کہ وہ ایسے ثبوت کو محدود کریں جو ٹرمپ تحقیقات میں عوامی طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے اس کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹرمپ کے پہلی ترمیم کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *