واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر روس کے حملہ کے حوالے سے،جو یوکرین کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور جس میں ہزاروں بے قصور شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کروڑوں ڈالر کی املاک تباہ ہو گئیں، کہا کہ اگر 2020 کے صدارتی انتخابات میں امریکی عوام انہیں اکثریت سے ووٹ دے کر ایک بار پھر ملک کا صدر منتخب کر لیتے تو وہ اپنی شخصیت سے اس تمام تباہی کو روک دیتے۔
ٹرمپ کے اس خیال اور دعوے پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کی خواہش حقیقی زندگی کے تجربات پر مبنی ہونی چاہئے۔ میری شخصیت نے ہمیں جنگ سے دور رکھا۔ اور میں اس سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ روس کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پوتین کبھی بھی یوکرین پر نہ حملہ کرتے نہ اتنے اندر تک گھس سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں اب بھی میں اسے 24 گھنٹے میں حل کر سکتا ہوں۔جو کچھ ہوا نہایت تباہ کن اور بہت خوفناک ہے۔ اب وہ شہر مسمار ہو گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ اپنے مساوات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ امریکی صدر ہوتے تو وہ صرف ایک دن میں یوکرین جنگ ختم کرنے میں کامیاب ہو جاتے۔ انہوں نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کے لیے جو بائیڈن کو ذمہ دار ٹہرایا۔
تصویر سوشل میڈیا 