During the PTI government the country was heading towards bankruptcy: Fazal ur Rehmanتصویر سوشل میڈیا

ڈیرہ اسمٰعیل خان:(اے یو ایس ) جمعیة علماءاسلام کے سربرہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر عمران خان کو اقتدار سے نہیں ہٹاتے تو ملک کا دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھااورٹوٹنے کا بھی اندیشہ تھا انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قصہ تمام ہوچکا ہے۔ حیریت کی بات ہے کہ وہ ملک میں سیلاب زدگان کی مددکرنے کے بجائے اپنی سیاسی ریلیاں کررہے ہیں۔ شہباز شریف کی حکومت کی پوری توجہ سیلاب زدگان کی امدادمیں لگے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت مےں ملک کی معیشت کو ڈبودیا تھا اور اگر وہ مزید کچھ مہینے اقتدار میں رہتے تو پاکستان کا دیوالیہ پن نکل جاتا ۔ تھوڑی سی مدت میں ہی ملک کی معیشت کو بچا لیا گیا ۔ تباہ کن سیلاب اور بارشوں سے فصلوں کونقصان پہنچا ہے اور پوری قوم کرب سے گزررہی ہے لیکن عمران خان اپنی سیاسی ریلیوں میں مشغول ہے اوراقتدار میں واپسی لئے جتن کررہے ہیں ا س دوران وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے خلاف عمران حکومت میں سارے فیصلے لئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے وعدہ کےا تھا کہ وہ سبسڈی ختم کردیں گے لیکن اس کے برعکس کام کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے ملک کی معیشت خراب ہوئی اور ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کئے لیکن ایک بھی پورا نہیں کیا وہ صرف ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *