کولکاتا:مغربی بنگال کے نادیہ ضلع میں ایک اندوہناک سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی شب اس وقت پیش آیا جب وہ میٹا ڈور جس میں گاو¿ں کے لوگ ایک شخص کی لاش آخری رسوم کے لیے شمالی 24 پرگنہ کے بگدا سے شمشان گھاٹ لے کر جارہے تھے ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں پانچ دیگر افراد شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ حادثہ تب ہوا جب لاشوں کو لے کر 20 سے زیادہ لوگ میٹا ڈیر میں نودیپ شمشان گھاٹ کی طرف جا رہے تھے کی میٹا ڈورہنس کھلی تھانے کے تحت پھول باڑی میں سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ ہنسکھلی پولیس اسٹیشن علاقے میں ہوا۔پولس کے مطابق حادثہ گہری دھند اور میٹا ڈور کی تیز رفتاری کے باعث ہوا۔