واشنگٹن (اے یو ایس)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کے لیے تیار ہیں۔
ایلون مسک کسی بھی وقت اس کمپنی کے بارے میں اعلان کرسکتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے تحقیق کرنے کے لیے 2 افراد کو نوکری پر بھی رکھ لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایکس. اے آئی نامی کمپنی کے بارے میں مکمل تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے تاہم پچھلی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ایلون مسک کی اے آئی ماڈلز بنانے پر توجہ مرکوز ہے اور وہ مشہور اے آئی لینگویج ماڈل چیت جی پی ٹی کا حریف تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے اس نئے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایلون مسک اکثر ہی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی ) کے خطرات کے بارے میں اپنی آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں تاہم اس مرتبہ اس حوالے سے کمپنی بنانے پر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں
تصویر سوشل میڈیا 