ریاض،(اے یو ایس)سعودی عرب کے شہر طائف کے شمال میں دو گاڑیوں کی آمنے سامنے سے ٹکر کے نتیجے میں دو معلمات سمیت کم سے کم چار افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ٹریفک حادثے میں استانیاں، ایک شہری اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔ وہ طائف کے شمال میں واقع المحانی ہائی اسکول میں اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔
حادثے کے نتیجے میں دو دیگر افراد کی موت بھی واقع ہوئی۔ ان میں اسکول کی گاڑی کا ڈرائیور اور ایک دوسرا شہری بھی شامل ہیں۔متعلقہ حکام نے دونوں گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے بعد جائے حادثہ پر کارروائی کی جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔