Imran Khan wants to bring the army to the Prime Minister's house by sitting in a doli: Ahsan Iqbalتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد (اے یو ایس )حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ فوج انہیں ڈولی میں بٹھا کر وزیرِ اعظم ہاو¿س پہنچا دے اور ان کے مخالفین کو جیلوں میں ڈال دے، پھر وہ پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے۔

احسن اقبال ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا کرنا نہیں چاہتی اور اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ ویسے نہیں کھڑی جیسے 2018 کے انتخابات میں ساتھ تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خود کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے دورِ حکومت میں حکومتی معاملات سے اسمبلی چلانے تک فوج سے مدد لیتے تھے اور اب مقتدر قوتیں وہ کام نہیں کر رہیں اس لیے تحریکِ انصاف کے سربراہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان یہ الزامات عائد کرتے رہے ہیں کہ ان کی حکومت کے خاتمے کے پیچھے موجودہ حکمرانوں سمیت اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ تھا۔تاہم وہ حالیہ عرصے کے دوران مذاکرات کے اعلانات بھی کر چکے ہیں۔عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کو خوش آمدید کہتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ بات چیت سے قبل عدالتی احکامات پر عمل کریں۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان سے بات چیت کے لیے پاکستان کے آئین و قانون کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔جمہوریت میں نظریاتی اختلافات کے باوجود ملک کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوتا ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *