Imran Khan's wife Bushra Bibi's purported audio gets leakedتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نیا مبینہ آڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد پاکستان کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے۔ آڈیو کلپ میں وہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سوشل میڈیا سربراہ ڈاکٹر ارسلان خالد کو ہدایت دے رہی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی مخالفت کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دیں۔ رپورٹ کے مطابق بشری ٰبی بی کو ڈاکٹر خالد کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے انہیں سوشل میڈیا پر غداری کا ہیش ٹیگ چلانے کو کہا ہے۔بشریٰ پوچھتی ہیں کہ عمران خان نے آپ سے ملک دشمن ہیش ٹیگ کے لئے کہا اور اتنے لوگوں نے فون کیا۔ آپ کا سوشل میڈیا ایکٹو تھا لیکن یہ ایک ہفتے سے فعال نہیں ہے۔ ایسا کیوں ہے بیٹا؟ جواب میں خالد نے بشریٰ بی بی کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پارٹی کے خلاف غدار کے طور پر مہم چلائے گی۔

بشرٰ بی بی نے ڈاکٹر خالد سے یہ بھی کہا کہ وہ ان لوگوں کو جو ان کی، عمران خان اور دوست فرح خان کی شبیہ کو خراب کر رہے ہیں انہیں بھی غدار قرار دیں۔آڈیو کے مطابق بشری ٰنے ڈاکٹر خالد سے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے کچھ دنوں سے ایکٹو نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے کہ ڈاکٹر خالد کچھ کہتے بشریٰ نے انہیں کہا کہ جو کچھ اس کو چھوڑ دو۔ پھر انہوں نے اس کے ساتھ شیئر کیا کہ علیم خان اور دیگر لوگ عمران خان، ان کے اور ان کی دوست فرح خان کے خلاف بولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہمارے خلاف بولیں گے۔ وہ بہت ساری کہانیاں بنائیں گے۔ آپ کو اس کو مدعا بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ بس انہیںغدار کے طور پر پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *