In a first, Saudi launches women paramedics course at airportsتصویر سوشل میڈیا

ریاض ،(اے یو ایس)سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ خواتین پیرا میڈیکس کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ جدہ کا کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ایئرپورٹ مملکت کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے جہاں ہنگامی اور نازک معاملات کے لیے طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے خواتین پیرا میڈیکس کا استعمال کیا گیا ہے۔پیرامیڈیکس کی تیاری میں حصہ لینے والوں میں بتایا کہ ہمارا تربیتی پروگرام 3 ماہ تک جاری رہا۔ یہ پروگرام دو مراحل پر مشتمل ہے۔

پہلا نظریاتی تعلیم اور دوسرا عملی اطلاق کا مرحلہ ہے۔ اس پروگرام میں آنے والے مسافروں، خاص طور پر زائرین اور عمرہ کرنے والوں کی خدمت کرنے کی تربیت دی گئی۔یہ پروگرام جدہ ہوائی اڈے کمپنی کی طرف سے مملکت کی سطح پر شروع کیا جانے والا پہلا اشاراتی ایمبولیٹری پروگرام ہے جس میں طبی عملے کے ایک بیچ کو پاس آو¿ٹ کیا گیا ہے۔ یہ طبی عملہ ہنگامی اور نازک معاملات میں طبی خدمات فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *