مالے:ہندوستان اور مالدیپ علاقائی سمندری تحفظ کو بڑھانے میں ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے ، سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور بحر ہند میں نیوی گیشن کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے خطے میں امن بنائے رکھنے پر اتوار کے روز اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے مالدیپ کے ہم منصب وزیر عبداللہ شاہد سے دوستانہ ماحول میں بات چیت کی۔ جے شنکر کے دو روزہ دورے کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق ، بات چیت کے دوران دفاعی اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ، دونوں وزرا نے بحر ہند کے خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام اقسام اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے سمیت علاقائی سمندریتحفظ کو مزید بڑھانے اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے اور بحرہ ہند خطے میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے علاقے میں امن کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرا نے دہشت گردی کی روک تھام ، پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور انتہا پسندی کا انتخاب کرنے والوں کو واپس لانے کے موضوع پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
