بیجنگ(اے یو ایس )سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے اطلاع دی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے چین میں متعین سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
جمعرات کی علی الصبح ’ٹوئٹر‘ پر ایک مختصر ویڈیو کلپ میں دونوں وزرا نے ایک ساتھ بیٹھنے سے پہلے مصافحہ کیا۔ یہ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ایرنا‘ نے ویڈیو کلپس نشر کیے ہیں جن میں دونوں وزرائ کو کیمروں کے سامنے ہاتھ ملاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری سعودی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے “ایک وسیع ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے وفود بھی شامل تھے“۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور معاہدوں کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔”ذرائع نے حال ہی میں بتاہا تھا کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان جمعرات کو بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔
تصویر سوشل میڈیا 