Israel: Iran destabilizes the region using proxiesتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب:(اے یو ایس ) اسرائیلی فوج کے وائس چیف آف اسٹاف ہرتشے ہیلفی کا کہنا ہے کہ ایران شام لبنان اور غزہ کی پٹی میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے خطے کا امن و سکون درہم برہم اور غیر مستحکم کر رہا ہے۔ ہیلفی کا یہ بیان اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کی زبانی سامنے آیا ہے۔ہیلفی کے مطابق اسرائیل مخلتف چیلنجوں کا سامنا کرنے میں امریکا کا بنیادی شراکت دار رہے گا اور ساتھ ہی وہ مشترکہ بنیادی اصولوں اور اقدار کی بھی مکمل پاسداری کرے گا۔

ہیلفی نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر لنڈا تھامس نے منگل کے روز اسرائیل کے دورے کے سلسلے میں اسرائیلی فوج سے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق امریکی خاتون سفیر کے دورے کے موقع پر اسرائیلی فوج کے وائس چیف آف اسٹاف سمیت سینئر ذمے داران نے سیکورٹی چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لیے عملی رد عمل پر روشنی ڈالی۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے منگل کے روز باور کرایا تھا کہ اسرائیلی افواج تہران اور مغرب کے درمیان جوہری مذاکرات کے انجام سے قطع نظر اپنی مفادات کے تحفظ پر کام کرتی رہیں گی۔ بینیٹ کے مطابق ان کا ملک لبنان اور شام میں ایران اور اس کے ایجنٹوں سے نمٹ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *