یروشلم:(اے یوایس) اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج داخل کردی۔ خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی بٹالینز مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئیں۔اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے بھی فضائی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوجی سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی جیل سے فرار افراد کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی سخت سیکورٹی والی جیل سے 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ان فلسطینیوں کو ہر حال میں پکڑنے کی کوشش میں یہودا اور سامرا کی ناکہ بندی میں توسیع کر دی گئی ہے، بیان میں کہا گیا کہ یہ محاصرہ جمعہ کی نصف شب تک جاری رہے گا۔واضح ہو کہ جیل سے فرار ہونے والے ان فلسطینیوںکی حمایت میں بدھ کے روز مغربی کنارے کے کئی شہروں میں زبردست مظاہرے ہوئے تھے۔نابلس میں نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ٹکراو¿ کے دوران ٹائر جلائے ۔ان مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی پولس نے آنسو گیس کے گولے داغے جس میں کم و بیش60احتجاجی زخمی ہو گئے۔