Israeli air strike on Damascus kills two civilians, Syrian state media reportsتصویر سوشل میڈیا

دمشق(اے یو ایس ) شام کےسرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دمشق پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دو شہری مارے گئے۔شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نے پیر کی شام دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل حملے کا بھرپور جواب دیا۔الاخباریہ ٹی وی چینل نے ممکنہ اہداف کے بارے میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ “شام کے فضائی دفاع نے اسرائیلی دشمن کے میزائلوں کو روکا اور ان میں سے متعدد کو مار گرایا”۔تاہم شامی اخبار الوطن کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے دارالحکومت کے جنوب مشرق اور دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

گذشتہ جمعرات کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا چوتھا حملہ ہے۔گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سینکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں شامی فوج کے ٹھکانوں اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں الگ الگ علاقوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو تباہ ہوئے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاقے، سیدہ زینب کے علاقے کے قریب واقع ایرانی کمپلیکس اور الکسواہ میں المعامل کے علاقے کو نشانہ بنایا، جبکہ شامی فضائی دفاع نے دشمن کے میزائلوں کا بھرپور جواب دیا۔آبزر ویٹری کے مطابق شام کے فضائی دفاع نے کم از کم دو میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *