Japan seeks to buy 400 U.S. Tomahawk missiles, Kishida saysتصویر سوشل میڈیا

ٹوکیو، (اے یوایس)جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ سے 400 ٹوماہاک میزائل خریدے گا۔ جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کا یہ بیان چین سے درپیش خطرے اور اپنے ملک کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے تناظر میں ہے۔جاپانی وزیراعظم نے ایوانِ زیریں کی بجٹ کمیٹی کو بتایا کہ ‘ہمارا ملک کا کروز میزائل کے 400 یونٹس خریدنے کا منصوبہ ہے۔’انہوں نے اس حوالے سے ‘عسکری حساسیت کے پیش نظر’ مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

اس سے قبل رواں ماہ کے ا?غاز میں جاپانی وزیرِدفاع نے کہا تھا کہ قسطوں میں خریداری کی بجائے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب 50 کروڑ ڈالر میزائلوں کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

چین کی بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور شمالی کوریا کے میزائلوں کے تجربات کے بعد جاپان نے ڈرامائی طور پر اپنی عسکری طاقت میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب روس پر یوکرین کے حملے نے ان خدشات کو بھی جنم دیا ہے کہ چین تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے۔جاپان کا ا?ئین حکومت کو پابند بناتا ہے کہ عسکری وقت کو دفاعی اقدامات تک ہی محدود رکھا جائے۔لیکن گزشتہ برس چین کی جانب سے درپیش خطرات کے پیش نظر جاپان نے اپنی سکیورٹی اور دفاع کی پالیسیوں میں تبدیلیاں کی تھیں اور دفاعی اخراجات کو نیٹو کے طے کردہ معیار سے دگنا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *