صنعا:(اے یو ایس ) یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ بحری افواج نے سقطریٰ گورنری میں حدیبو بندرگاہ پر سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ مل کر ایک ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لینے میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں منشیات کی بھاری مقدار لادی گئی تھی۔ یہ منشیات دہشت گرد حوثی ملیشیا کوبھیجی جا رہی تھی۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی حکومت یمنی سرزمین کو ہتھیاروں کی ترسیل کے ساتھ ڈرونز اور منشیات کی مسلسل ڈمپنگ کررہی ہے۔الاریانی نے ہفتے کے روز یمنی خبر رساں ایجنسی سبا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ اور اسمگلنگ میں ملوث متعدد ایرانی بحری جہازوں اور ملاحوں کو پکڑا گیا۔
ایران کھلے عام اپنے حامی گروپ حوثیوں کو مال امداد کے ساتھ انہیں اسلحہ اورمنشیات فراہم کر رہا ہے۔ایران نہ صرف حوثی باغیوں کو اسلحہ اور منشیات فراہم کرتا ہے بلکہ اس کی طرف سے لبنانی حزب اللہ اور دوسرے عسکریت پسند گروپوں کو بھی ان کے ملکوں میں عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے لیے اسلحہ مہیا کیا جاتا ہے۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حوثی ملیشیا نے سرکردہ رہنماو¿ں کی نگرانی میں منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک قائم کیے ہیں جس کا مقصد یمن کومیں اس لعنت کی بھرمار کرنا اور اسے اپنی تخریبی سرگرمیوں کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرنا ہے۔ تاکہ یمن کی نوجوان نسل کو نشے کی لت میں ڈال کراپنے مذموم مقاصد پورے کیے جا سکیں۔
بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور امریکی سفیروں نے یمن کے معاملات میں ایرانی مداخلت اور اس کی جانب سے ہتھیاروں اور منشیات کی مسلسل اسمگلنگ کو بین الاقوامی قوانین اور چارٹر کی صریح خلاف ورزی پر واضح موقف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یمن کے مشرق میں واقع المہرہ گورنری کے سکیورٹی حکام نے جمعہ کے روز سقطریٰ جزیرہ نما گورنری میں حدیبو کی بندرگاہ پر منشیات سے لدے ایک ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔گورنری کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ ساحلی حفاظتی دستوں نے یمنی سکیورٹی سروسز اور امریکی بحریہ کے درمیان مشترکہ تعاون کے بعد اس جہاز کو سقطریٰ جزیرہ نما میں قبضے میں لے لیا۔یمنی حکومت ہمیشہ یہ کہتی رہی ہے کہ ایران یمنیوں کو مارنے اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو تباہ کرنے کی حکمت عملی کے تحت یمنی سرزمین کو منشیات سے بھرنے کی انتھک کوشش کر رہا ہے۔