Mark Zuckerberg returns to Twitter after 11 yearsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن (اے یوایس)فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے 11 سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کر دی۔مارک زکربرگ کی جانب سے 11 سال بعد ٹوئٹر پر ایک میم شیئر کی گئی ہے جس میں اسپائیڈرمین کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو اسی طرح کے کپڑے پہنے ا?دمی کی جانب اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مارک زکربرگ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر 1967کے اسپائیڈر مین کارٹون ’ڈبل آئیڈینٹٹی‘ کی ہے جس میں ایک ولن ہیرو کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔فیس بک کے بانی نے میم کو بغیر کسی تبصرے کے شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ مارک زکربرگ نے ا?خری مرتبہ ٹوئٹر پر 18 جنوری 2012ءکو پوسٹ شیئر کی تھی۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ کر دی ہے۔فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش ا?مدید ‘ کہا۔مارک زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے دوران 50 لاکھ افراد نے اکاو¿نٹ بنا لیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *