One dead, 7 injured in Oklahoma festival shootingتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: حکام کے مطابق مشرقی اوکلاہوما میں اتوار کے روز ایک میلے کے دوران فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فائرنگ شروع ہوئی خوفزدہ لوگوں نے جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنا دوڑنا شروع کر دیا۔اوکلا ہوما کے محکمہ سراغرسانی نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست کے دوسرے سب سے بڑے شہر تلسا سے تقریباً10میل کی دوری پر واقع ٹافٹ کے قریب میموریہ ڈے میلے میں ہونے والی اس فائرنگ کے زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ گواہوں کے مطابق گولیاں چلنے سے پہلے کوئی جھگڑا ہوا تھا اور کسی بات پر بحث ہو گئی تھی۔

ٹافٹ کے بوٹس کیفے کی، جو میموریل ڈے کے موقع پر تعطیلات منانے کے لیے آنے والوں کی اشیائے خوردنی کی فراہم کے لیے کھلا تھا،تھا، مالکن سلویا ولسن نے کہا کہ ابتدا میں ہم نے گولی چلنے جیسی آوازیں سنیں لیکن یہ گمان کیا کہ یہ آتش بازی میں چھوڑے جانے والے پٹاخوں کی ہے۔لیکن اچانک ہی وہاں بھگدڑ ہوئی اور لوگوں کو ادھر ادھر بھاگتے دیکھا ۔ ہم نے وہاں موجود لوگوں سے چیخ چیخ کر کہنا شروع کر دیا کہ نیچے اترجائیں، نیچے اتر جائیں۔ولسن نے کہا کہ اس کا کیفے جائے واردت سے محض30میٹر کی دوری پر تھی۔اس نے کہا کہ اقنان نافذ کرنے والے وہاں موجود لوگوں کو بچانے کے لیے موجود تھے اور افسران نے فائرنگ روکنے کے لیے فوری کارروائی شروع کر دی۔ اور اب حالات پر سکون ہیں اور سب کچھ معمول پر آگیا اور اب خطرہ ٹل چکا ہے لیکن ہمارا سکون غارت ہو گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *