میکسیکو سٹی: جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہفتے کے روز دو میٹرو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ نے یہ اطلاع دی۔میکسیکو سٹی کی میئر کلاو¿ڈیا شین باو¿م نے ٹویٹ کیا کہ حادثہ دارالحکومت کے میٹرو سسٹم کی لائن 3 پر پیش آیا۔
انہوں نے حادثے کی وجہ کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ میکسیکو میں اس سے پہلے ہوئے حادثے میں جو 3 مئی 2021 میں ایک ٹرین کے میکسیکو سٹی میٹرو ٹرین اولیووس اسٹیشن کے قریب ایک اوور پاس سے 12 فٹ نیچے گر جانے سے ہوا تھا، 26 افراد ہلاک اور تقریباً 100 زخمی ہوئے تھے۔ میکسیکو سٹی کی حکومت کی ایک رپورٹ میں پتا چلا کہ تعمیراتی خامیوں کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا تھا۔
تصویر سوشل میڈیا 