جدہ:(اے یوایس)پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مملکت سعودی عرب سے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے نیز عام اسلام میں اس کے بے مثال مقام کا معترف ہے۔ جنرل باوجوہ نے جنہیں اس دورے کے دوران سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز کیا گیا، ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس) سے جو کہ مملکت کے اول نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں، اور سعدی مسلح افواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الروائلی سے جدہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی مفادات ،دو طرفہ دفاعی و تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیںجنرل باجوہ کو سعودی عرب کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان ے ایک پرکشش و باوقار تقریب میں جنرل باجواہ ’آرڈ آف کنگ عبداللہ‘اعزاز ایوارڈ دیا۔ یہ ایوارڈسعودی عرب میں مملکت کے بانی کنگ شاہ عبدالعزیز کے نام رکھا ہے۔
جنرل باجواہ نے سعودی عر ب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کومستحکم کرنے میں جو کام کیا ہے اس کے لئے ان کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی عر ب کے فوجی سربراہ جنرل فیاض الرویدی بھی موجود تھے۔ فوجی سربراہ نے اپنے دورے کے دوران ولی عہد کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی تھی انہوں نے دفاع کے شعبے میںتعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرعامر خرم بھی موجود تھے۔
تصویر سوشل میڈیا 