اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان وزراءکے ایک وفد کے ساتھ چار روزہ دورہ پر چین روانہ ہو گئے۔ پاکستانی ابلاغی ذائع کے مطابق وزیر عظم چین کے دارالخلافہ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اگرچہ وزیر اعظم کے دورے کا اصل مقصد بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جس کا کہ مغرب کے کئی ممالک بشمول امریکہ نے بائیکاٹ کا علان کیا ہے۔ شرکت کرنا ہے لیکن اس موقع کو وہ بھناتے ہوئے چی کے سیاسی رہنماؤں اور سرمایہ کاروں تاجروں اور صنعتکاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پینگ اور دیگر اہم چینی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جس کا آغاز 5فروری کو چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات سے ہوگا۔۔عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت قائم کیے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور بڑی پیمانے پر چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ جو وفد گیا ہے اس میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داو¿د اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔
