Attack on security posts in Pakistan: 13 terrorists killed, seven soldiers killedتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں، نوشکی اور پنج گورمیں سلامتی دستوں کی کارروائی میں 13دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے ہیڈکوارٹرز پر شدت پسندوں کا حملہ، جس میں 7پستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے، پسپا کرنے کے بعد سلامتی دستوں کی جانب سے کی گئی کارروائی میں 13 حملہ آور دہشت ہلاک ہوئے ۔

تاہم جمرات کی دوپہر بلوچستان کے مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں کے حوالے سے چوکیوں پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نوشکی میں پانچ اور پنج گور میں سات سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو ئے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گذشتہ روز شروع ہونے والے حملوں کے بعد علاقے میں ر وپوش دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سلامتی دستوں نے کلیئرنس آپریشن کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *