PM Narendra Modi announces Rs 2 lakh ex-gratia each for kin of Bharuch chemical factory blast victimsتصویر سوشل میڈیا

احمدآباد:(اے یو ایس)وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے بھروچ ضلع میں ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی رریلیف فنڈ سے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو50ہزار روپے فی کنبہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئیٹر کے توسط سے انہوں نے کہا کہ بھروچ کی ایک فیکٹری میں دھماکے سے ہونے والی ہلاکتوں پر انہیں بہت رنج ہے ۔ انہوں نے سوگوار کنبہ کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔

واضح ہو کہ گجرات کے بھروچ میں ایک کیمیکل کمپنی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ واقعہ احمد آباد سے تقریباً 235 کلومیٹر دور دہیج انڈسٹریل ایریا میں واقع یونٹ میں صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا۔ بھروچ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے کہا کہ چھ متاثرین ایک ری ایکٹر کے پاس کام کر رہے تھے۔ اس دوران ایک دھماکہ ہوا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ لینا پاٹل نے کہا کہ ری ایکٹر میں دھماکے کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

ری ایکٹر کے قریب کام کرنے والے تمام چھ افراد کی موت ہوگئی۔ بعد میں تمام لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دھماکے سے ایک عملہ لاپتہ ہو گیا ہے۔ جس کی تلاش جاری ہے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *