اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے سینیئر رہنما جاعو¿وید لطیف نے توقع ظاہر کی ہے کہ سابق وزیر اعظم و پارٹی کے رہبر اعلیٰ میاں محمد نواز شریف عید الفطر کے بعد پاکستان واپس لوٹ آئیں گے۔جیو نیوز پروگرام آپس کی بات میں جاوید نے کہا کہ چونکہ فی الحال ملک میں کوئی عالمی وبا نہیں ہے اس لیے نواز شریف کی عید بعد وطن واپسی متوقع ہے۔نواز شریف کی واپسی اپنے چھوٹے بھائی اور تین بار کے وزیر اعلیٰ میاں محمد نوازز شریف کے پہلی بار پاکستان کا وزیر اعظم بننے کے باعث یقینی ہو سکی ہے۔جاوید نے مزید کہا کہ پاکستان واپسی کے بعد نواز اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے۔لیکن ہمیں توقع ہے کہ نہ تو کسی سے لاڈلے جیسا سلوک کیا جائے گا اور نہی کسی کے خلاف بے رحمانہ کارروائی ہو گی۔
نواز شریف اپنی علالت کے باعث نومبر2019کو بغرض علاج بیرون ملک جانے کے لیے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان سے اجازت ملنے کے بعد لندن چلے گئے تھے۔ 2018میں ایک احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز بدعنوانی معاملہ میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔علاوہ ازیں انہیں ایون فیلڈ املاک کے ریفرنس میں مجموعی طور پر 11سال قید اور 13ارب روپے جرمانہ کی سزاسنائی گئی تھی۔بعد ازاں 2019میں لاہور ہائی کورٹ نے ان کی سزا معطل کر کے انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
واضح ہو کہ شہباز شریف نے پیر کے روز قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کا قائد منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم کا انتخاب، جو ممبر قومی اسمبلی ایاز صادق کی چیرمین شپ میں ہوا ،174ووٹ سے جیت لیا کیونکہ ان کے حریف و پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے وزیر اعظم امیدوار شاہ محمود قریشی کوئی ووٹ نہ پاسکے کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین ایوان سے غیر حاضر رہے۔شہباز شریف کوانتخاب کے فوراً بعدملک کے 23ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا گیا اور اس کے ساتھ ہی ایوان کی کارروائی 16اپریل شام چار بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
