Courts and army are commited to Pak constitution: Akhtar Mengalتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یو ایس ) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے کہا کہ آئین پاکستان کے ماتحت یہ آئین، یہاں کی عدالتیں، یہاں کی افواج، یہاں کے عام عوام بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکائیوں کو جوڑ کر رکھنے والا یہ آئین ہے، مگر اس آئین کی جس انداز اور جس طریقے سے جگ ہنسائی کی گئی ہے، یہ بھی تاریخ کے ان اوراق میں سیاہ ترین الفاظ میں لکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پاسداری کی ذمہ داری کیا صرف یہاں کے عام لوگوں پر ہے، یہاں پر بیٹھے ہوئے کسٹوڈین کی ہاو¿س کی ذمہ داری بنتی ہے، بلکہ یہاں بیٹھے ہوئے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم خود اس آئین کو ایک کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر ردی کی ٹوکری کی نذر کریں گے تو کون اس آئین کو مانے اور عمل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ریل کے حادثے میں وزرا استعفیٰ دیتے ہیں لیکن یہاں آئین ٹوٹتا کسی کے کان میں کھجلی تک نہیں ہوتی، اس ملک کو توڑا جاتا ہے، ٹوٹتا نہیں ہے، اپنے ہاتھوں سے توڑا جاتا ہے لیکن اس پر جشن منایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *