نیو یارک:: یہاں ایک چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران بروکلین کے ڈیزائنر ملبوسات اور زیورات پہنے کے لئے جانے والے پادری اور اس کی اہلیہ سے 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی ہے۔ پادری وائٹ ہیڈ نے خود انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کر کے واقعے کی معلومات شیئر کیں۔
پولیس کے مطابق انہیں رپورٹ ملی ہے کہ اتوار کو تین افراد ہتھیاروں کے ساتھ چرچ میں داخل ہوئے اور سب کے سامنے گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی۔ ڈاکو پادری اور اس کی اہلیہ کے پہنے ہوئے تقریبا ایک ملین ڈالر مالیت کے زیورات لے گئے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعے کا ایک حصہ چرچ کے اندر سے ویڈیو میں قید کیا گیا تھا۔
ویڈیو میں ایک مجرم کو پادری کی طرف بندوق اٹھاتے اور اس کے خطبہ میں خلل ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں پادری وائٹ ہیڈ کہتا ہے کہ ‘ ٹھیک ہے ، ٹھیک ہے اور پھر اس نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور خود کو فرش پر گرا دیا۔ ویڈیو چرچ کے لائیو اسٹریم پر اب دستیاب نہیں ہے، لیکن وائٹ ہیڈ نے ڈبلیو سی بی ایس کو بتایا کہ واقعے کے دوران کیا ہوا۔
