واشنگٹن(اے یو ایس ) صدر بائیڈن نے پیر کو این بی سی نیوز کے شو ٹوڈے میں کہا ہےکہ وہ دوسری مدت کےلیے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیکن ابھی تک اس کے اعلان کے لیے تیار نہیں ہیں۔80 سالہ بائیڈن اپنے دوبارہ انتخاب لڑنےکے منصوبوں کے بارے میں مسلسل بیان دے چکے ہیں۔
این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریورنڈ الشارپٹن نے واشنگٹن میں اپنے نیشنل ایکشن نیٹ ورک کے عملے کو بتایا کہ صدر نے گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں ایک نجی گفتگو میں انہیں بتایا تھا کہ وہ دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑیں گے۔نیشنل ایکشن نیٹ ورک کے ایک عہدے دار نے این بی سی کے شو کے میزبان کے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ ، بائیڈن نے گزشتہ سال شارپٹن کے ساتھ روزویلٹ روم میں ایک فوٹو کھنچواتے ہوئے کہا تھا کہ” میں یہ (انتخاب میں حصہ)دوبارہ کرنے والاہوں“۔
وائٹ ہاوس میں ’ ایسٹر ایگ رول‘ کے دوران میزبان الروکر نے صدر بائیڈن سے سوال کیا کہ کیا وہ سال 2024 کے بعد ایسٹر ایگ رول تقریب کا حصہ بننے کی تیاری کر رہے ہں؟۔ جس پر صدر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ کم از کم تین یا چار بار مزید ایسی تقریب کا حصہ بننے چاہتے ہیں۔صدر بائیڈن سوال کا براہ راست جواب دینے کی بجائے کہتے ہیں کہ میں تو ایک ’ ایگ رولر‘ کی بات کر رہا تھا جو ایگ کو دھکیلتا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 