Putin can use Imran Khan's visit to further his propaganda : foreign policy expertsتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یو ایس )وزیر اعظم عمران خان کے ، جو جو بدھ کے روز روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے، دورے کے حوالے سے غیر ملکی پالیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مسئلے پر روس اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان ٹکراﺅ کی صورتحال میں عمران خان کے دورے کر روسی صدر ولادمیر پوتین اپنے پروپیگنڈے کو مزید تقویت دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ کیونکہ روس یہ د کھا نا چاہتا ہے کہ جب امریکہ اور یوروپی ممالک اس کے خلاف صف آرا ہیں تو ابھی بھی دنیا کے بہت سارے ممالک اس کی حمایت میں ہیں۔

واضح ہو کہ اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم کا دورہ اہمیت کا حامل ہے ۔کیونکہ یوکرین کے مسئلے پرجنگی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ روس نے پہلے ہی یوکرین کے کچھ علاقوں میں فوج بھیجنا شروع کردیا اور عین ممکن ہے یہ ایک بڑی جنگ پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ اپنے دورے کے دوران عمران خان روسی صدر مسٹر پوتن سے دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی مسائل سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کریںگے۔ عمران خان کے ہمراہ کابینہ کے کئی رفقاءاور سرکاری عہدیدارہیں۔

عمران خان نے یوکرین مسئلے پر ایک روسی چینل پر ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ اس کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی جنگ کا حامی نہیں رہا ۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک توانائی اور دوسرے شعبے میں تعاون بڑھانے پر غور کررہے ہیں۔23سال کے بعد پاکستان کا کوئی رہنماروس کے دورے پر جارہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم یوکرین کے مسئلے پر اپنے دورے کے دوران کیا تاثر کریںگے۔ مغربی ممالک بھی اس دورے پرخصوصی نظر رکھے ہوئے ہے ایک طرف امریکہ اور یوروپی ممالک نے روس کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا اور اس پر سخت پابندیاں بھی لگائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *