From banking to sports to vodka, Russia's isolation growsnow has right to build military bases in eastern Ukraineتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ آندرئی رودنکو نے کہا ہے کہ اگر روس کو ضرورت محسوس ہوئی تو وہ باغیوں کے زیر انتظام دونوں ریاستوںڈونیٹسک اور لوہانسک میں اپنے فوجی اڈے قائم کر لیں گے۔ تاہم نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک ایسا کوئی حتمی منصوبہ زیر غور نہیں ہے کہ وہاں فوجی اڈے قائم کیے جائیں لیکن حکمنامہ’ ان کو ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔وہ جس فرمان کی بات کر رہے تھے وہ روسی صدر ولادیمر پوتن نے گذشتہ روز جاری کیا تھا جس کے تحت ڈونیٹسک اور لوہانسک کو بطور نئی ریاست قرار دیا گیا ہے اور ان کی فوج ان دونوں علاقوں میں ‘امن قائم کرنے’ کے لیے جائے گی۔

البتہ امریکہ نے اس اعلان کو رد کرتے ہوئے اس ‘بکواس’ قرار دیا اور کہا کہ روس جنگ کرنے کے لیے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ دوسری جانب بڑھتی کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 97 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ لندن اور ایشیا کے بازار حصص میں مندی دیکھنے میں آئی ہے اور خدشہ ہے کہ امریکہ میں بھی یہ رجحان جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے گذشتہ روز فرمان جاری کر کے مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کو بطور آزاد ریاستیں تسلیم کرنے کا ہے۔ ڈونیٹسک اور لوہانسک میں روسی حمایت یافتہ باغی 2014 سے یوکرین کی افواج سے لڑ رہے ہیں اور وہ وہاں ان علاقوں کو ‘آزاد ریاستیں’ قرار دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *