Russia says it downed three Ukrainian drones in Moscow regionتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: روسی فضائی دفاع نے بدھ کے روز ماسکو کے علاقے میں تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ اس ضمن میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ جو ڈرون مار گرائے گئے وہ یوکرین کی جانب سے ماسکو کو نشانہ بنا کر کیا گیا یوکرینی ڈ رون حملے کے لیے چھوڑے گئے تھے۔

وزارت نے اسے یوکرینی حملے کی کوشش قرار دیا ۔ وزارت نے کہا کہ روسی دفاع نے الیکٹرانک جیمنگ کا استعمال کرتے ہوئے ڈرون کو ناکارہ کر دیا جس سے وہ اپنا کنٹرول کھو بیٹھے اور کوئی جانی یا مالی نقصان پہنچائے بغیر گر کر تباہ ہو گئے۔ رائٹرز اس امر کی آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا کہ یہ ڈرون کس نے داغے تھے۔

یوکرین کم و بیش کبھی اپنی سرحدوں سے باہر فوجیی کارروائیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا۔ ماسکو کے علاقائی گورنر آندرے ووروبیوف نے کہا کہ بدھ کے روز دو ڈرون فوجی گوداموں کے قریب پہنچے تو انہیں دفاعی نظام سے بے دست و پا کر دیا گیا روسی خبر ایجنسی ٹاس نے کہا کہ اس ڈرون حملے کا مقصد روس کی زمینی افواج کے تمان ڈویژن پر تھا جو کریملن سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر کیلی نیٹس میں واقع ہے۔ اس کے علاوہ روس کے ساتھ الحاق شدہ کریمیا کے گورنر نے بتایا کہ فیوڈوسیا کے مشرقی قصبے میں ریلوے نیٹ ورک کو کچھ نقصان پہنچا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *