Russia says US sanctions will meet 'strong response'تصویر سوشل میڈیا

ماسکو: (اے یو ایس )روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف یوکرین کے اقدامات پرامریکا کی اعلان کردہ نئی پابندیوں کا’سخت‘جواب دیا جائے گا۔سرکاری خبررساں ایجنسی تاس نے وزارت کے حوالے سے ایک بیان میں کہاہے:”اس میں کوئی شک نہیں کہ پابندیوں کا سخت جواب دیا جائے گا ۔

واضح ہو کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے منگل کے روز روس کے خلاف پابندیوں کی پہلی قسط ا اعلان کیا ہے جسے انھوں نے یوکرین پر روسی حملے کے آغازکا ردعمل قرار دیا ہے۔انھوں نے یہ اقدام روسی پارلیمان میں صدر ولادی میرپوتین کی ملک سے باہر فوجی طاقت کے استعمال کی درخواست کی منظوری کے بعد کیا ہے۔پارلیمان میں منظورکردہ قرارداد کے تحت مشرقی یوکرین کے علاحدگی پسند علاقوں میں روسی فوجیوں کی تعیناتی کو باضابطہ قرار دیا گیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہماری معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے گذشتہ برسوں میں کی گئی عبث اور فضول کاوشوں کے باوجود امریکا ایک بار پھرپابندیوں والے آلات پرگرفت کررہا ہے۔یہ پابندیاں امریکی مفادات کے نقطہ نظر سے غیرمو¿ثرہوں گی اوراسے الٹاپڑیں گی ۔اس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پابندیوں کا دباو¿ روسی مفادات کے مضبوطی سے دفاع کے ہمارے عزم کو متاثر کرنے کے قابل نہیں۔ روس نے امریکی پابندیوں کویک قطبی دنیا کا ایک دقیانوسی اقدام قراردیا ہے جس کا یہ جھوٹا یقین ہے کہ امریکااب بھی ہرایک پر اپنے وضع کردہ عالمی نظام کے قواعد کو مسلط کرنے کا حق دار ہے اور وہ ایسا کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *