Saudi Arabia and Thailand sign landmark agreements on energyتصویر سوشل میڈیا

بنکاک:(اے یو ایس ) سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم اور مملکت کے وزیر دفاع جنرل پرا یوتھ چان اوچا سے تھائی لینڈ کے قومی دارالحکومت بنکاک میں ملاقات کی۔ولیعہد اور تھائی وزیر اعظم نے بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں اور ان کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے مشترکہ تشویش کے متعدد امور پر گفتگو کی۔شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تقریبا 9 ماہ قبل سعودی عرب میں آپ کے ساتھ ہماری پہلی ملاقات ہوئی، اس گفتگو میں کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا تھا۔ ان میں سے بہت سے کاموں پر توقع سے زیادہ کام ہوا۔ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مواقع بہت زیادہ ہیں۔ یہ ایک بہت اچھی بات ہے آج ہم توانائی کے شعبے سمیت کئی شعبوں میں تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

سیاحت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، زراعت اور دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں ایک دوسرے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پہلا عرب ملک ہے جس نے پچاس کے عشرے میں تھائی لینڈ کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے۔ اور اب ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک اور مرحلے پر جانے کے منتظر ہیں۔ آج ہم بہت سے معاہدوں پر دستخط کا مشاہدہ کریں گے۔تھائی حکومت نے کہا کہ اس نے سعودی عرب کے ساتھ مملکت میں ہنر مند کارکنوں کے لیے کام کی دستیابی پر بات کی ہے۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعمیراتی منصوبوں، خوراک کی حفاظت، صحت اور سیاحت کے شعبے میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔

سعودی ولی عہد اور تھائی وزیراعظم نے سعودی عرب اور تھائی لینڈ کی حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں کا مشاہدہ کیا۔ سعودی ملکت میں توانائی کی وزارت اور تھائی لینڈ میں وزارت توانائی کے درمیان ایک مفاہمت کی ایک یادداشت، اسی طرح سعودی تھائی رابطہ کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔دونوں ملکوں کی سیاحتوں کی وزارتوں کے درمیان بھی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔ پانچویں یادداشت میں دونوں ملکوں کے متعلقہ اداروں نے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے عملی اقدام پر اتفاق کیا۔سعودی ولی عہد نے بنکاک میں چکری مہا پرسات تھرون ہال میں تھائی لینڈ کے بادشاہ کنگ مہا وجیرالونگ کورن سے بھی ملاقات کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *