Saudi Arabia, Britain agree to bolster cooperation on critical mineralsتصویر سوشل میڈیا

لندن:(اے یو ایس)برطانوی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر زیر زمین معدنیات کے حوالے سے دو طرفہ تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔برطانیہ کو اس فیصلے کی وجہ سے استعمال میں آنے والی معدنیات کوئلہ وغیرہ کے لیے کسی ایک ہی ذریعے یا ملک پر انحصار سے نجات مل جائے گی۔برطانیہ کے’ بزنس انرجی اینڈ انڈسٹریل سٹریٹیجی ڈیپارٹمنٹ ‘ نے اس بارے میں یہ بھی اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کے فیصلے سے برطانیہ کے ہاں معدنی شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کا بھی امکان بڑھ گیا ہے۔

نیز برطانوی کاروباری حضرات کے لیے سعودی عرب میں مواقع بڑھیں گے۔بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے لیے یہ یقینی بنانا بھی بہت ضروری تھا کہ اسے توانائی سے متعلق وسائل کے حصول کے لیے کسی ایک ہی ملک پر انحصار نہ کرنا پڑے۔یہ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں ضروری تھا ، اس لیے برطانیہ نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر معدنی وسائل کے لیے کام کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *