Saudi Arabia calls on Iraqi parties to unite to preserve the countryتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یوایس ) سعودی عرب نے عراق کی تمام سیاسی جماعتوں اور قوتوں کو تلقین کی ہے کہ وہ عراق، اس کی صلاحیتوں، اس کے فوائد اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں۔سعودی وزارت خارجہ نے سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے ذریعہ منگل کو شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت تشویش اور دلچسپی کے ساتھ برادر جمہوریہ عراق میں حالات و تغیرات پر گہری نظر رکھا ہوا ہے ۔ اور عراق میں گذشتہ دو روز کے دوران جاری کشیدگی کے دوران ہونے والی اموات اور مالی نقصان پر گہرے افسوس و صدمہ کا اظہار کرتا ہے۔

سعودی عرب نے عراق کے تمام گروپوں اور سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ عراق اور اس کے برادر عوام کی صلاحیتوں اور فوائد کو محفوظ رکھنے کے لیے متحد رہیں۔بیان میں عراق اور اس کے برادر لوگوں کو تقسیم اور اندرونی تنازعات کی لعنت سے بچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی۔مملکت نے عراق کی تمام قوتوں پر زور دیا کہ وہ برادر عراقی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پرامن حل کا سہارا لیں۔

ایسی کوششیں کی جائیں جو ملک اور عوام کے لیے سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی ضامن ہوں۔ خیال رہے کہ عراق میں گذشتہ دو روز کے دوران سیاسی کشیدگی نے جنگ کی شکل اختیار کرلی تھی جس کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب ملک کی بڑی سیاسی جماعت الصدر تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔ اس پر ان کے حامی اور مخالف سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کے خلاف طاقت کا استعمال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *