Saudi Arabia reiterates support for international efforts for Yemen peaceتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یوایس ) سعودی عرب نے ایک بار پھرباور کرایا ہے کہ الریاض پڑوسی ملک میں جاری جنگ کو امن میں بدلنے اور ملک میں پائیدارامن کے قیام کے لیے عالمی برادری کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب کی وزارتی کونسل کی طرف سے جاری، جس کا گذشتہ روز اجلاس ہوا ، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت یمن میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عالی مساعی کی حمایت جاری رکھے گی۔

بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد قرار دے، اس کا ہرسطح پر بائیکاٹ کرے اور اس کے مالی ذرائع مسدود کرنے کے لیے اقدامات کرے۔خیال رہے کہ منگل کو سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت جدہ میں السلا محل میں منعقد ہوا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ جمعرات کو سعودی عرب کے اقوام متحدہ میں سفیر عبدالعزیز بن محمد الواصل نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا یمن میں جنگ بندی رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ یمنی شہروں کا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *