Saudi Arabia scraps VAT for property dealsعلامتی /تصویر سوشل میڈیا

ریاض:( اے یوایس ) سعودی عرب میں جائیداد کے لین دین معاہدوں کو 15 فیصد قدری ٹیکس (ویٹ) سے استثنیٰ دے کر پانچ فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز جاری کردہ ایک شاہی فرمان میں ریئل اسٹیٹ کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے چھوٹ دی گئی۔

سعودی عرب کرونا وائرس سے دوران تیل کی کم قیمتوں کی وجہ سے متاثرہ معیشت کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ٹویٹ کیا کہ اس شاہی فرمان کا مقصد ایسے شہریوں کی مدد کرنا بھی ہے جو اپنے لیے گھر خریدنا چاہتے ہیں۔وزیر خزانہ محمد الجدعان نے لکھا کہ ’شاہی فرمان کا مقصد شہریوں کی مدد اور ان کے بوجھ کو کم کرنا ہے اور ان کو اپنے گھر خریدنے کے قابل بنانا ہے۔ اس فیصلے سے رہائشی اور کمرشیل زمین کے کاروبار کو وسعت دے کر مملکت کی معیشت کو ترقی دینے میں مدد لی جائے گی۔

‘شاہی فرمان کے مطابق ایسے شہری جو اپنا پہلا رہائشی گھر خرید رہے ہوں اور اس کی مالیت دس لاکھ ریال تک ہو، ان کے ٹیکس حکومت ادا کرے گی۔سعودی عرب میں حکومت نے تیل کے علاوہ دیگر ذرائع سے آمدنی بڑھانے کے لیے جولائی میں قدری ٹیکس کو بڑھا کر 15 فیصد کر دیا تھا تاہم اس فیصلے سے اندرونی ملک خریداری کے رجحان میں کمی دیکھی گئی۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے سے سعودی شہریوں میں ذاتی رہائشی گھروں کی خریداری کا رجحان بڑھے گا او ر 2030 تک مملکت میں 70 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر ہوں گے۔ مملکت آئندہ سال کے بجٹ میں اخراجات میں ساڑھے سات فیصد کٹوتی کا ارادہ رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *