Saudi Arabia strongly condemns missile attack on Irbilتصویر سوشل میڈیا

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عراق کے صوبہ کردستان دارالحکومت اربیل میں ایران کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مملکت عراق میں ملک کی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔بیان میں سعودی عرب نے عراق کے ساتھ یکجہتی اور عراق کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت اور ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بغداد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل نے اطلاع دی تھی کہ اتوار کو فجر کے بعد اربیل شہر پر متعدد میزائلوں سے حملہ کیا گیا جو مختلف مقامات پر گرے۔ عراقی حکام نے ان حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔کردستان کاو¿نٹر ٹیررازم سروس نےکہا کہ یہ حملہ “12 بیلسٹک میزائل” کے ساتھ کیا گیا “خطے کی سرحدوں کے باہر سے خاص طور پر مشرق سے” فائر کیا گیا۔انہوں نے ایک بیان میں واضح کیا کہ میزائلوں کا رخ امریکی قونصل خانے کی طرف تھا، لیکن ان کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *