Saudi Arabia's Crown Prince meets world leaders in APEC summitتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان اور فرانس کے صدر میکرون کی بنکاک میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں کے رہنماوں کی یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سربراہ کانفرنس کے موقع پر، جو ہفتہ کے روز اختتام پذیر ہوگئی، ہوئی۔علاوہ ازیں سنگاپور کے وزیر اعظم لی ہیسین لونگ ، جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودیدودو اور دیگر رہنماؤں کی بھی سعودی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔ اسی موقع پر فلپائنی صدر فرنانڈس مارکوس اور برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے بھی ملاقات کی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ہر ملاقات کے دوران، سعودی ولی عہد اور رہنماو¿ں نے اپنے ملکوں کے باہمی تعلقات اور تعاون میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ اقتصادی تعاون برائے ایشیا پیسیفک میں ، 18 تا 19 نومبر ہوئی، 23 ممالک کے سربراہ اور نمائندے شریک ہیں۔رہنما دنیا میں اس وقت اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *