ریاض: (اے یو ایس ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں کچی آبادیوں کی کمیٹی نے اتوار کو مملکت کے جنرل اتھارٹی کے گورنر احسان بافقیہ کی موجودگی میں کچی آبادیوں کے معاوضے کی مد معاوضے کی پہلی قسط ایک ارب ریال کی رقم جاری کرنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ رقم کچی آبادی کے مکینوں کی مسمار کی گئی املاک کے عوض بطور معاوضہ انہیں دی گئی ہے۔ اس موقعے پر جدہ کے میئر صالح الترکی بھی موجود تھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باقی شہریوں کو معاوضے کی ادائیگی کئی مراحل میں یکے بعد دیگرے ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق ریئل اسٹیٹ کی انوینٹری اور تشخیص کے کام کی تکمیل کے بعد کی جائے گی۔ رقم کی ادائیگی سے قبل شہریوں کی املاک کی مطلوبہ دستاویزات مکمل کی جائیں گی۔
کمیٹی نے وضاحت کی کہ رئیل اسٹیٹ کی جانچ کا کام 4 سرکاری اداروں کے 6 ارکان پر مشتمل آزاد کمیٹیوں کے ذریعے کیا گیا، جن میں وزارت داخلہ، میونسپل اور دیہی امور اور ہاو¿سنگ، فنانس، اور جنرل اتھارٹی برائے اسٹیٹ رئیل اسٹیٹ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کچی آبادیوں سے دو افراد کا انتخاب کیا گیا۔ ہر کچی آبادی کا الگ الگ سروے کیا گیا۔ اس دوران اراضی کی قیمت اور اس پر بنی عمارتوں کی الگ الگ قیمتیں لگائی گئیں۔
