Saudi Crown Prince and Pak army chief discusses bilateral relationsتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے العلاءمیں ملاقات کی۔رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو بھی فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔اس سے قبل آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔

سعودی وزیر دفاع نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ ٹویٹ پیغام میں شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ انہیں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے مل کر انتہائی مسرت ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے برادر ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تزویراتی شراکت کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر بطور پاک فوجی سربراہ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *