دوحہ:(اے یو ایس ) انیس نومبر کو سعودی شائقین نے قطری دارالحکومت دوحہ کے مشہور سوق وقف میں سعودی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور حمایت کیلئے نکالے گئے مارچ میں شرکت کی۔ سعودی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی تاریخ میں چھٹی بار شرکت کرے گی اور منگل کو ارجنٹائن کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔دوحہ میں 20 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ بات چیت اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے سعودی شائقین کی بڑی تعداد سوق وقف مارچ میں دیکھی گئی۔یہ مظاہرہ سعودی فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے پانچ ہزار شائقین کی شرکت کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔
شائقین کو منظم کرنے کیلئے ورلڈ کپ کے دوران شائقین کی ایسوسی ایشن تشکیل دی گئی۔ یہ افراد 172 سعودی کلبوں میں یکساں طور پر تقسیم ہوں گے ، فیڈریشن کا مقصد عوام کو منظم کرکے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ مارچ اپنے عالمی مشن کے دوران سعودی عرب کے مثبت امیج کی عکاسی کرتا ہے۔ ورلڈ کپ میں بین الاقوامی سطح پر سعودیہ کے شائقین سب سے زیادہ اور سب سے بااثر شائقین میں سے ایک ہوں گے۔ فٹ بال اور اپنی ثقافت سے جنون کی حد تک لگاو¿ کا مظاہرہ کیا جائے گا اور مقابلہ کرنے والی ٹیموں کے شائقین کے ساتھ ثقافتی پل تعمیر کیا جائے گا۔سعودی شہری قومی ٹیم کو خوش کرنے کے لیے مارچ میں شرکت کر رہے ہیں۔ ٹیم کے سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے مارچ بھی کیا جائے گا۔
سعودی شائقین زبردست نعرے بازی کرکے خوشی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ان کے لیے ایک انٹرایکٹو ایریا مختص کیا ہے۔ یہ سعودی ہاو¿س ہے جو ڈافنا پارک کے علاقے میں دوحہ کارنیش پر 18 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر واقع ہے۔ اس میں 10 پویلین شامل ہیں جن میں 21 تقریبات منعقد کی جائیں گی۔۔ ان تقریبات کا مقصد شائقین کو خوش کرنا اور ورلڈ کپ میں سعودی ثقافت کو متعارف کرانا۔ اس میں کھانا پکانے اور لوک داستانوں کے شوز کے علاوہ انٹرایکٹو تجربات، ڈیجیٹل عجائب گھر اور ایک سٹور اور ایک تھیٹر بھی بنایا گیا ہے، تھیٹر میں میں متعدد سعودی فنکار گانے کی محفلیں پیش کرتے ہیں۔ دیگر دلچسپ سرگرمیوں کا سامان بھی کیا گیا ہے۔
