Saudi-led coalition warns of danger to shipping in the south of the Red Seaتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس )یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے پیر کے روز علی الصباح حوثی ملیشیا کی جانب سے دھماکا خیز کشتیوں کے حوالے سے تخریبی سرگرمیوں کا پتہ چلایا۔ اتحاد نے زور دیا کہ بحر احمر کے جنوب میں عالمی جہاز رانی اور تجارت کے لیے جلد واقع ہونے والے خطرات کے اشارے موجود ہیں۔عرب اتحاد نے باور کرایا کہ سمندری خطرے سے نمٹنے اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب عرب اتحاد کے ایک اعلان کے مطابق مارب صوبے کے جنوبی محاذ پر حوثی ملیشیا کا ایک حملہ پسپا کر دیا گیا۔ اتحاد نے بتایا کہ کارروائی میں 25 جوابی حملے کیے گئے۔ ان میں 150 سے زیادہ حوثی مارے گئے جب کہ 12 عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔اس سے قبل سعودی فضائی دفاعی نظام نے اتوار کی شام حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ صنعائ کے ہوائی اڈے سے بھیجے گئے اس طیارے کے ذریعے سعودی عرب میں نجران کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *