School Children awarded at Summer Camp held under the banner of City Educational and Charitable Trustتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:سٹی ایجوکیشن اینڈچیریٹبل ٹرسٹ کی جانب سے گذشتہ ہفتے بچوں کے لیے ایک سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ 18جون 2023 بروز اتوار کو اس سمر کیمپ میں حصہ لینے والے بچوں کومیڈل اور سرٹفکیٹ دئیے گئے اور 5 کیٹگریز میں تقریباََ 21 بچوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔جس میں زینب ریحان 5 میں سے 3 کیٹیگریزمیں انعام حاصل کر کے سرِفہرست رہیں۔اس موقع پر ہنی بنی اسکول درےا گنج کی پرنسپل محترمہ فرح دیبا صاحبہ اورآئی آئی ٹی سے فارغ سائنٹسٹ محترمہ عظمیٰ انجم اور ڈاکٹر صہیب فضل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ فرح دیبا نے بچوں میںجوش وخروش دیکھ کر انھیں زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے کی جانب رغبت دلائی۔ اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ پڑھنے کے لیے عمر کی کوئی بندش نہیںہے۔خود کا حوالہ دیتے ہوئے کہ میں عمر کے اس حصّے میں بھی پڑھ رہی ہوں اور ابھی پی ایچ ڈی کر رہی ہوں۔ڈاکٹر عظمیٰ انجم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری مساجد کا اس طرح سے استعمال ہو اور ہمارے بچےّ وہاں دین کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی حاصل کریں تو ان کا مستقبل صرف روشن ہی نہیں بلکہ تابناک بھی ہوسکتا ہے اور ہمیں کہیں بھٹکنے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ڈاکٹر عظمیٰ انجم نے مسجد کے ذمہ داران کو بھی مبارکباد دی اور انکا شکریہ بھی ادا کیا کہ انھوں نے مسجد میں اس طرح کی لائیبریری اور تعلیمی سرگرمیاںجاری رکھنے کے لیے اجازت دیکر شہر دہلی میں ایک بہترین مثال قائم کی۔

بچوں کو موبائل اور سوشل میڈیا اور گیمز کے حوالے سے مشورہ دیا کہ وہ ان سے دور رہیں ۔اس موقع پر سٹی ایجو کیشن اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ کے صدر شریف الدین صاحب نے تمام بچوّں کو مبارکباد دی اور انکے والدین کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹیم کے تمام والنٹیرس کوگفٹ دیکر انکی خدمات کو سراہا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں خاص طور پر لڑکیوں کا اہم کردار رہا۔جس میں فرناز، عائشہ، صائمہ، عافیہ شہزان ، خوشی ظہیر، زرتاب، شمائلہ، مدیحہ، ممتاز، لائبہ ناصر، زوبیہ، غوثیہ اور روبی شامل ہیں۔جبکہ شریف الدین قریشی، نسیم ، جاوید، اخلاق قریشی، رضوان ، اقبال پریس والے، اشرف، دانش سمیع ، نویداور سلطان صاحبان نے بطور ذمہ دار اہم رول ادا کیا۔واضح ہو کہ یہ پروگرام 12تا17جون رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *