Serbian army on alert as tensions in Kosovo riseتصویر سوشل میڈیا

کوسووو:(اے یو ایس ) کوسووو کی سیکیورٹی فورسز اور سرب شہریوں میں تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد سربیا نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ کردیا۔ شمالی کوسووو کے شہر مترویشیا میں سرب شہریوں کا احتجاج پچھلے چند ہفتوں سے جاری ہے۔ سربیا کی وزارت دفاع نے پیر کو رات گئے علاقے میں ہونے والے معاملات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوسووو سرب شہریوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔صدر الیگزینڈر نے سربیا کی فوج اور پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا۔

وزیر دفاع مائیلوس نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن ہمیں تشویش ضرور ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ 10 دسمبر سے شمالی کوسووو میں موجود سرب شہریوں نے مترویشیا کے گرد کئی روڈ بلاک کردیے تھے۔سابق سرب پولیس افسر کی گرفتاری پر انہوں نے پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا۔تقریباً 50 ہزار سرب شہری کوسووو کے شمالی علاقے میں رہتے ہیں اور پریسٹینا (دارالخلافہ) حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔یہ سرب شہری سربیا کے دارالحکومت بلغراد کو اپنا دارالحکومت مانتے ہیں اور انہیں سربیا کی پشت پناہی حاصل ہے۔یاد رہے کہ کوسووو نے 2008 میں سربیا سے آزادی حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *